عمران خان دورہ امریکہ کچھ حقائق.... راجہ فرقان احمد
محترم عمران خان کا وزیراعظم بننے کے بعد امریکہ کا یہ پہلا دورہ تھا اس دورے کی خاصی اہمیت تھی کیونکہ کچھ دنوں سے پاکستان کے معاشی حالات اچھے نہیں تھے. جیسا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ امریکہ جس کے سر پر ہاتھ رکھ لیں اس کے معاشی حالات کچھ حد تک بہتر ہو جاتے ہیں ویسے بھی امریکہ کو پاکستان کی اشد ضرورت ہے کیونکہ امریکہ پرامن طور پر افغانستان سے نکلنا چاہتا ہے اور پاکستان اس میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اس لیے اس دورے کی خاصی اہمیت تھی. اس دورے کے دوران ہمارے وزیراعظم نے کفایت شعاری کی اعلیٰ مثال قائم کی. پچھلے حکمرانوں کے برعکس عام پرواز سے امریکہ پہنچے جب کہ ہمارے پرانے حکمران جنہوں نے خزانے کو خالی کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی اپنے نواسے نواسیوں کو بھی امریکہ کی سیر پر لے گئے تھے، مہنگے مہنگے ہوٹلوں میں قیام کیا جب کہ عمران خان نے ان سب کے طور طریقوں کو ترک کرکے سادگی اختیار کی لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں کہ مجھے خان صاحب کی سادگی پر ترس آتا ہے اس وقت خان صاحب نے 12 سے زائد بیرونی دورے کئے. مجھے بیرونی دورہ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ ان دوروں سے پاکستان کو ہی کچھ ن...